لکھنؤ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کملیش تیواری قتل کے بعد ان کی ماں کسم تیواری نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر سنگین الزام لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ میرے بیٹے سے جلتے تھے، اس کی پارٹی سے جلتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت کی لاپرواہی سے کملیش کا قتل ہواہے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ یوگی نے کملیش کو مروادیا۔سی ایم کے ساتھ ساتھ انہوں نے پولیس پر بھی سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ملی بھگت سے اس قتل کو انجام دیا گیا۔کسم تیواری نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے کملیش کی سیکوریٹی کم کر دی۔ اکھلیش حکومت میں 17 سیکورٹی اہلکاردیے گئے تھے اور یوگی حکومت میں 4۔ ان کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت ایک بھی سیکورٹی اہلکاروہاں موجود نہیں تھا۔ ایک سیکورٹی اہلکارنیچے کی طرف تھا جو بزرگ ہے۔کملیش کی ماں نے کہا کہ پولیس نے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی۔ہمارے لوگوں پر لاٹھی چارج کی گئی۔وہ بار بار یہ بات دوہراتی رہیں کہ یوگی حکومت کی لاپرواہی سے کملیش کاقتل کیاگیا۔کملیش تیواری کی لاش کو رکھ کر سی ایم یوگی کو بلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔معلومات کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ مہاراشٹر سے واپس لوٹنے کے بعد کملیش کے خاندان سے ملیں گے۔ڈی جی پی وپی سنگھ نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ کملیش تیواری کی جانب سے سال 2015 میں اشتعال انگیز تقریر دیے جانے کی وجہ سے ان کا قتل ہواہے۔ کملیش کے بیان کی وجہ سے ملزم ناراض تھے۔